ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ کے 166اساتذہ نے کیا اپنی آنکھیں عطیہ دینے کا اعلان

کمٹہ کے 166اساتذہ نے کیا اپنی آنکھیں عطیہ دینے کا اعلان

Sun, 30 Sep 2018 16:36:59    S.O. News Service

کمٹہ 30؍ستمبر (ایس اونیوز) لائنس کلب کمٹہ ، لائنس ہیومینی ٹیرین سروس ٹرسٹ (رجسٹرڈ)کمٹہ اور لائنس ریونکر چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ’نیشنل آئی ڈونیشن فورٹنائٹ‘ کے سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ہوناور تعلقہ ٹیچرس ڈے منایا گیا۔اس سلسلے میں آنکھوں کے عطیہ کا ایک کیمپ لگایا گیا جس میں مرد و خواتین پر مشتمل 166اساتذہ نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

اساتذہ کی طرف سے کیے گئے اس اعلان پر لائنس ہومینی ٹیرین ٹرسٹ کے صدر دیوی داس ڈی شیٹھ نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے لئے دل کی گہرائیوں سے ممنون ہیں۔


Share: